ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی کی ہوا پھر ہوئی بے حد خراب، کئی علاقوں میں حالات سنگین زمرہ میں

دہلی کی ہوا پھر ہوئی بے حد خراب، کئی علاقوں میں حالات سنگین زمرہ میں

Wed, 01 Jun 2022 22:36:02    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) عام طور پر اس موسم میں دہلی کی ہوا کا معیار ٹھیک ٹھاک رہتا ہے، لیکن موجودہ حالات میں جو اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں اس کے مطابق راجدھانی کی ہوا کے معیار سے متعلق انڈیکس (اے کیو آئی) بدھ کو بے حد خراب زمرہ میں چلا گیا، جب کہ کچھ علاقوں میں تو اے کیو آئی سنگین زمرے میں پہنچ گیا۔

سنٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق بدھ کی دوپہر ایک بجے، شمالی دہلی کے آنند وِہار میں اے کیو آئی 444، شمالی دہلی کے اشوک وِہار میں 356، پرانی دہلی کے چاندنی چوک میں 438، مغربی دہلی میں دوارکا سیکٹر 8 میں 433، وسطی دہلی کے مندر مارگ میں 336، جنوب مغربی دہلی میں آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 354، لودی روڈ پر 286 اور جنوبی دہلی کے سری فورٹ میں 328 رہا۔

اے کیو آئی کے بارے میں ماہرین نے بتایا کہ صفر اور 50 کے درمیان کا اے کیو آئی اچھا ہے، 51 اور 100 کے درمیان میڈیم سے تھوڑا اوپر ہے، 101 اور 200 کے درمیان میڈیم، 201 اور 300 کے درمیان خراب ہے۔ 301 اور 400 بہت خراب مانا جاتا ہے، جب کہ 401 سے 500 کے درمیان کو سنگین کے زمرہ میں رکھا گیا ہے۔

دہلی سمیت ہندوستان کے شمال مغربی حصے میں طوفان نے کھلبلی مچا دی ہے، جہاں تیز ہواؤں کے سبب دھول نے ہوا کے معیار پر اثر ڈالا ہے۔ ’سفر‘ کے بانی پروجیکٹ ڈائریکٹر غفران بیگ نے کہا کہ دہلی- این سی آر اور ہریانہ کے علاقوں میں بھی اے کیو آئی خراب کے زمرہ میں ہے۔


Share: